in

کوئٹہ: فرنٹیئرکور پرہونے والے حملےمیں شہید اہکاروں کی تعداد 10ہوگئی

FC soldier

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹیئر کور پر گزشتہ شب ہونے والے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کے مطابق کوئٹہ کے مشرق میں تقریباً 70 کلو میٹر دور مارواڑ کے قریب اسماعیل زیارت کے مقام پر ایف سی پر حملے میں 7 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ میں داخل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہید اہلکاروں کی میتیں بھی سی ایم ایچ لائی گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

ضیاء لانگو کے مطابق گزشتہ شب فرنٹیئر کور بلوچستان کی غازہ بند اسکاوئٹس 129 ونگ کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 10 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں نے بھر پور مقابلہ کیا اور جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد مارے گئے۔

پیر 31مئی کی شب کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 4 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ”ایف سی کی جوابی کارروائی میں 4 سے 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 7 سے 8 زخمی ہوئے ہیں”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں، تابش خان

پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں، تابش خان

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بات پکی ہو گئی آخر کار اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بات پکی ہو گئی آخر کار اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی