in

اہم خبر: امتحانات، اسکولز کھولنے سے متعلق اجلاس آج ہوگا

News-Outlook_urdu-version

بدھ 2جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی تعلیمی وزراء کا اجلاس آج ہوگا جس میں امتحانات اور اسکولز کھولنے کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے، صوبائی وزرائے تعلیم اور سیکرٹریز شریک ہوںگے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے آن لائن امتحان نہ لینے اور ہر صورت امتحان لینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر تعلیم سندھ نے بھی امتحانات کی تاریخ دے دی۔ سعید غنی کہتے ہیں کہ ميٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی ميں ہوں گے۔

پاکستان کرونا ويکسين بنانے والے دُنيا کے چند ممالک ميں شامل ہوگیا۔ چين کے تعاون سے پاکستان ميں پہلی کرونا سے بچاؤ کی ويکسين پاک ويک تيار کرلی۔

حکومت کا میڈیا کی آزادی سلب کرکے حکومت کی بیوروکریسی کو مسلط کرنے کا منصوبہ، صحافتی تنظیموں نے مجوزہ میڈیا آرڈیننس مسترد کر دیا۔۔ احتجاج اور اشتہاری مہم چلانے پر بھی اتفاق ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 4سال بعد 48 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل پانچویں دن ایک ارب سے زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا۔

پی ايس ايل سکس کے باقی ميچز کے لیے پی سی بی نے فرنچائزز کے ساتھ 3 تاريخيں شيئر کر دیں۔ ميچز کا آغاز 7، 8 یا 9 جون کو ہوگا۔

کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ون ڈے ورلڈ کپ 2027 اور 2031 میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 2024سے 20ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تاجکستان کے صدر آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے سے طویل مدتی اور کثیر الجہتی تعلقات کو تقویت ملے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیب کے کچھ قوانین سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں،اسدعمر

نیب کے کچھ قوانین سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں،اسدعمر

Police

لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق