in

ذوالفقارآباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر1500 دکانوں کے کاغذات تقسیم

ذوالفقارآباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر1500 دکانوں کے کاغذات تقسیم

کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ذوالفقارآباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں ایک ہزار 500 دکانیں تعمیر کرنے کےلیے دکانداروں میں کاغذات تقسیم کردیے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں 1500 دکانیں تعمیر کی جائیں گی جن افراد نے چالان جمع کرائے ہیں انہیں آج دکانوں کے کاغذات حوالے کردیے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ذوالفقار آبادآئل ٹینکرز ٹرمینل کو آباد کرنے سے شہر پر بھاری ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، ٹرمینل میں ضروریات زندگی سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی کےلیے 50 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے۔

لئیق احمد کا کہناتھا کہ ذوالفقار آبادآئل ٹینکرز ٹرمینل کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ہے، دکاندار اور کے ایم سی ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے دکانیں اور پارک، ہوٹل، ورکشاپ اور مساجد تعمیر کی جائیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں سیکورٹی کا بھرپور انتظام کیا جائے گا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر شیریں جناح کالونی سے ٹینکرز کی پارکنگ ختم کردی گئی ہے۔ جو ٹینکر مالکان شیریں جناح کالونی اور نیشنل ہائی وے کے اطراف پارکنگ کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر کراچی کاکہنا تھا کہ مرغی کی قیمت بڑھنے کی وجہ ان میں بیماری کا پھیلنا ہے، دودھ اور مرغی کے کاروبار سے وابستہ ریٹیلرز سے بات چیت کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی ایسی سیاہ پوش خواتین جو700سال سےسوگ میں ہیں

پاکستان کی ایسی سیاہ پوش خواتین جو700سال سےسوگ میں ہیں

علیزے شاہ کےکپڑوں پر تنقید، مومنہ مستحسین میدان میں آگئیں

علیزے شاہ کےکپڑوں پر تنقید، مومنہ مستحسین میدان میں آگئیں