in

شہبازشریف ہرمضبوط ادارے اورفرد کے آگے جھکتے ہیں، فیاض چوہان

Naeem Ashraf Butt Art Final

وزير جيل خانہ جات پنجاب فياض چوہان نے اپوزيشن ليڈر شہباز شريف پر تنقيد کے نشتر برسادیئے۔ کہتے ہیں کہ شہباز شریف ہر مضبوط ادارے اور فرد کے آگے جھکتے ہیں، وہ خفیہ ملاقاتوں اور خفیہ شادیوں کے قائل ہیں، لیکن وہ جو چارلیں کرلیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

نمائندہ خصوصی سماء نعيم اشرف بٹ کو دیئے گئے خصوصی انٹرويو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف پر کڑی تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشريف کی جيل ميں ملاقاتوں پر تبصرہ نہيں کرسکتا، وہ نواز شریف سے بڑے منافق ہیں، شہباز شریف بھائی کے سامنے کچھ اور دوسروں کے سامنے کچھ اور ہوتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شريف ميں قوت فيصلہ نہيں، دونوں رہنماء ہر آرمی چيف سے خفيہ ملاقاتيں کرتے رہے ہيں، شہباز شریف ہر مضبوط ادارے اور فرد کے آگے جھک جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کچھ بھی کرلیں انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، سو چھتر اور پياز کھاکر شہباز شريف کہتے ہيں کہ بھائی کے پاؤں پکڑ لوں گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر بننے کے بعد جیل گیا تو سب پریشان ہوگئے، افسران سمجھے کہ میں شہباز شریف اور حمزہ کی بیرکوں پر چھاپہ ماروں گا، افسران سے کہا کہ انہیں ہر سہولت دیں، جس پر افسران حیران ہوئے، انہیں (شہباز شریف کو) جيل ميں بہترين علاج، بہترين کھانا اور گرم ٹھنڈی مشينيں ملتی رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علیزے شاہ کےکپڑوں پر تنقید، مومنہ مستحسین میدان میں آگئیں

علیزے شاہ کےکپڑوں پر تنقید، مومنہ مستحسین میدان میں آگئیں

حکومتی ترجمان کے الیکٹرک کے نمائندے بنےہوئے ہیں،حافظ نعیم

حکومتی ترجمان کے الیکٹرک کے نمائندے بنےہوئے ہیں،حافظ نعیم