in

آبی ذخائر میں اضافہ، شارٹ فال 13فیصد رہ گیا، ارسا

آبی ذخائر میں اضافہ، شارٹ فال 13فیصد رہ گیا، ارسا

پانی کے بحران سے پریشان صوبوں کیلئے اچھی خبر، ملکی آبی ذخائر میں آج دوسرے روز بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا، پانی کا شارٹ فال کم ہوکر 13 فیصد رہ گیا۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق ملک کے دریاؤں میں پانی کی آمد 2 لاکھ 29 ہزار 100 کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 600 کیوسک ہوگئی، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 90 ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ کیوسک کردیا گیا ہے۔

ارسا کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا شارٹ فال 18 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد رہ گیا، دو روز کے دوران شارٹ فال میں مجموعی طور پر 19 فیصد کمی ہوئی۔

ارسا کے مطابق پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں 6، 6 ہزار کیوسک اضافہ کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومتی ترجمان کے الیکٹرک کے نمائندے بنےہوئے ہیں،حافظ نعیم

حکومتی ترجمان کے الیکٹرک کے نمائندے بنےہوئے ہیں،حافظ نعیم

والٹن ایئرپورٹ کی زمینیں وزیراعظم کےدوستوں کودی جارہی ہے،عطاتارڑ

والٹن ایئرپورٹ کی زمینیں وزیراعظم کےدوستوں کودی جارہی ہے،عطاتارڑ