in

پاکستان میں کرونا کےمثبت کیسزکی شرح 4.40 ہوگئی

پاکستان میں کرونا کےمثبت کیسزکی شرح 4.40 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 40 اورخیبرپختونخوا میں 9 اموات ہوئیں۔

منگل کواین سی او سی کی جانب سےبتایا گیا ہےکہ سندھ میں 8 اورآزادکشمیرمیں 1 مریض کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔اس دوران 1 ہزار 873 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 42 ہزار587 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کیسزکی تعداد5 لاکھ 35 ہزار914 ہوگئی۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد11 ہزار376 ہوگئی۔ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد34 ہزار412 ہے۔

این سی او سی کےمطابق صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 126 ہے جبکہ ملک میں مثبت کیسزکی شرح 4.40 ہوگئی۔

اس کےعلاوہ سب سےزیادہ حیدرآباد میں 25.76 فیصد کیسز،دوسرے نمبر پر میرپور 18.75 فیصد کیسز جبکہ تیسرے نمبر پر کراچی میں کیسز کی شرح 11.62 فیصد ہوگئی۔ملک بھر میں 2 ہزار 228 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ آزاد کشمیرمیں مثبت کیسز 12.5 ، بلوچستان 1.38 ، گلگت بلتستان میں شرح صفر  ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں مثبت کیسز 1.33 ، خیبرپختونخوا کے 3.42 ، پنجاب میں 3.86 اور سندھ میں 7.29 فیصد ہوگئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

South Africa

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کافیصلہ

طالبہ کے اغوا اور فحش وڈیوز بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی عمر قید کی سزائیں سنادی گئیں

طالبہ کے اغوا اور فحش وڈیوز بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی عمر قید کی سزائیں سنادی گئیں