in

کراچی:ضلع وسطی کے 50سے زائدعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی:ضلع وسطی کے 50سے زائدعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے علاقے ضلع وسطی کے 4 مختلف ٹاؤنز کی 50 سے زائد  یوسیز میں دو ہفتوں کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ علاقوں کی 50 سے زائد یوسیز میں یکم جون سے دو ہفتوں کیلئے (15 جون 2021ء تک) مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

جن یو سیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں یو سی 1 عزیز آباد بلاک 2 اور فیڈرل بی ایریا بلاک 2، یو سی 1 عزیز آباد بلاک 8، یو سی 1 حسین آباد، یو سی 2 کریم آباد بلاک 1، یو سی 3 فیڈرل بی ایریا ایریا بلاک 6، یو سی 6 فیڈرل بی ایریا بلاک 10، یو سی 4 فیڈرل بی ایریا بلاک 12، یو سی 4 سمن آباد بلاک 18، یو سی 4 فیڈرل بی ایریا بلاک 13، یو سی 5 فیڈرل بی ایریا بلاک 7، یو سی 6 فیڈرل بی ایریا بلاک 15، یو سی 7 فیڈرل بی ایریا بلاک 16، یو سی 8 فیڈرل بی ایریا بلاک 19 شامل ہیں۔

یو سی 1 رضویہ سوسائٹی، یو سی 2 فردوس کالونی، یو سی 3 سی ایریا لیاقت آباد، یو سی 5 قاسم آباد لیاقت آباد، یو سی 7 ایف سی ایریا لیاقت آباد، یو سی 9 ناظم آباد بلاک 2، یو سی 10 ناظم آباد بلاک 1، یو سی 11 ناظم آباد بلاک 3، یو سی 1 پاپوش نگر نزد چاندنی چوک، یو سی 3 بلاک اے نارتھ ناظم آباد، یو سی 3 بلاک بی نارتھ ناظم آباد، یو سی 4 بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد، یو سی 4 بلاک ایف نارتھ ناظم آباد، یو سی 5 بلاک این نارتھ ناظم آباد، یو سی 5 بلاک ایل نارتھ ناظم آباد، یو سی 6 بلاک جے نارتھ ناظم آباد، یو سی 6 بلاک آئی نارتھ ناظم آباد، یو سی 7 بلاک آر نارتھ ناظم آباد، یو سی 8 سیکٹر 14 بلاک بی شادمان ٹاؤن، یو سی 9 اور 10 سیکٹر 15 اے بفرزون، یو سی 1 اور 8 سیکٹر 8 نارتھ نارتھ ناظم آباد، یو سی ایک سیکٹڑ 9 نارتھ ناظم آباد، یو سی ون سیکٹر 7 اے مصطفیٰ آباد اور یو سی 1 سیکٹر 10 نارتھ ناظم آباد میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

اس کے علاوہ یو سی 1 سیکٹر 7 ڈی نارتھ کراچی، یو سی 2 سیکٹر 11 اے نارتھ کراچی، یو سی 2 سیکٹر 11 بی نارتھ کراچی، یو سی 2 سیکٹر 11 سی نارتھ کراچی، یو سی 3 سیکٹر 11 ای نارتھ کراچی، یو سی 6 سیکٹر 11 کے نارتھ کراچی، یو سی 6 سیکٹر 11 ایل نارتھ کراچی، یو سی 7 سیکٹر 11 ایل نیو کراچی، یو سی 7 سیکٹر 5 جی نیو کراچی، یو سی 8 سیکٹر 5 ایل نیو کراچی، یو سی 8 سیکٹر 5 ایف نیو کراچی، یو سی 10 سیکٹر 5 ڈی نیو کراچی، یو سی 10 اور 11 سیکٹر 5 ایم نیو کراچی، یو سی 11 سیکٹر 4 نیو کراچی، یو سی 12 سیکٹر 5 بی نیو کراچی، یو سی 13 سیکٹر 5 اے نیو کراچی اور یو سی 13 سیکٹر 3 نیو کراچی میں بھی کرونا کیسز میں اضافے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کرونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تمام متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کرونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، جبکہ ان علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قرنطینہ میں زندگی بہت مشکل ہے، وسیم اکرم

قرنطینہ میں زندگی بہت مشکل ہے، وسیم اکرم

ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے چینی ویکسین ’’سائنو ویک‘‘ کی منظوری دیدی

ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نے چینی ویکسین ’’سائنو ویک‘‘ کی منظوری دیدی