in

پاکستان کی پہلی کرونا ویکسین ’’پاک ویک‘‘ لانچ کردی گئی

پاکستان کی پہلی کرونا ویکسین ’’پاک ویک‘‘ لانچ کردی گئی

چینی ماہرین کی مدد سے تیار ویکسین سنگل ڈوز ہے

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ ملک میں تیار پہلی کرونا ویکسین ’’پاک ویک” لانچ کر دی گئی۔ چینی ماہرین کی مدد سے تیار ویکسین سنگل ڈوز ہے، ایک لاکھ سے زائد خوراکیں تیار کرلی گئیں۔

پاکستان بھی کرونا ویکسین بنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا، چینی ماہرین کی مدد سے مقامی طور پر تیار اور پیک کی گئی ویکسین ’’پاک ویک‘‘ لانچ کردی گئی۔

پاک ویک کرونا ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ قومی ادارہ صحت میں مکمل کی گئی۔ ویکسین متعارف کرانے کی تقریب قومی ادارہ صحت میں منعقد ہوئی، جس میں سربراہ این سی او سی اسد عمر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈرامہ چپکےچپکے کا سیزن 2، عثمان خالد بٹ کی وضاحت

ڈرامہ چپکےچپکے کا سیزن 2، عثمان خالد بٹ کی وضاحت

میوچل فنڈز میں انویسٹمنٹ: ٹیکس پر 40 فیصد تک بچت

میوچل فنڈز میں انویسٹمنٹ: ٹیکس پر 40 فیصد تک بچت