in

کراچی، حیدرآباد کے تاجروں کا ٹیکس معاف کیاجائے، متحدہ کامطالبہ

کراچی، حیدرآباد کے تاجروں کا ٹیکس معاف کیاجائے، متحدہ کامطالبہ

نئے صوبوں کی بات کوغداری کہناغلط ہے، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد کے تاجروں کا ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کا کوئی اختیار نہیں، شہر کو پی پی پی کی غلامی سے نجات دلائیں گے، نئے صوبوں کی بات کو غداری کہنا غلط ہے، کراچی شہر کو ڈاکوؤں اور رشوت خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی ترقی کرتا ہے تو پورا ملک ترقی کرتا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں تاجروں کیلئے ٹیکس معاف کئے جائیں، شہر کو محاذ بناکر اس پر جنگ لڑی جارہی ہے، اب ٹیکس دینے کی اس شہر کی باری ختم ہوگئی، باقی شہروں کو بھی ٹیکس دینا ہوگا۔

ایم کیو ایم رہنماء نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کے کوئی اختیارات نہیں، سندھ حکومت نے کراچی کا برا حال کردیا ہے، کراچی کو پیپلزپارٹی کی غلامی سے آزادی دلائیں گے، شہر کو ڈاکوؤں، لٹیروں اور رشوت خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی اداکارہ کو 19سال پرانی تصویر میں پہچانیے

پاکستانی اداکارہ کو 19سال پرانی تصویر میں پہچانیے

اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ ریپ کے الزام میں گرفتار

اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ ریپ کے الزام میں گرفتار