in

بلوچستان کےامن کوسبوتاژ نہیں کرنےدینگے، وزیراعظم

بلوچستان کےامن کوسبوتاژ نہیں کرنےدینگے، وزیراعظم

دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلوچستان میں وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم ریزیڈنسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی اور ہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ ہماری حکومت نے سمجھا یہ پہلا موقع ہے جب بلوچستان میں ترقیاتی مںصوبوں پرپیسہ خرچ ہورہا ہو۔ معاشی مشکلات کے باوجود بلوچستان کو فنڈز دیئےگئے، ہمارا ملک اب مشکل وقت سےنکل چکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

چینی، گندم اورمرغی کابحران، مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد

چینی، گندم اورمرغی کابحران، مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد