in

اسد طور کیس: حقیت کےقریب پہنچ گئے، شیخ رشید

اسد طور کیس: حقیت کےقریب پہنچ گئے، شیخ رشید

اداروں پرالزامات سےپاکستان کاتشخص بگڑا

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اسد طور کےمعاملے پر کچھ لوگ غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کےلیے اپنی ہی ایجنسیوں کو نشانہ بنارہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ کیس میں حقیت کے قریب پہنچ گئے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، نادرا اور پولیس واقعہ کی چھان بین کررہی ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اسد طور پر حملے میں ملوث افراد ٹریس نہ ہوئے تو اشتہار دیا جائے گا، ان ملزمان کو پکڑنا ضروری یے کیوں لوگ ہمارے اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی صحافی کا نام ای سی ایل یا بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہے اس لیے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، پی ڈی ایم میں صرف مولانا فضل الرحمن اور نون لیگ ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب ٹریفک پولیس میں نئے اہلکاروں کی شمولیت

پنجاب ٹریفک پولیس میں نئے اہلکاروں کی شمولیت

پاکستان میں کرونا ویکسینیشن سے خواجہ سرا محروم

پاکستان میں کرونا ویکسینیشن سے خواجہ سرا محروم