in

اسلام آباد:کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.9 فیصد ہوگئی

اسلام آباد:کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.9 فیصد ہوگئی

اسلام آباد میں ویکسین لگنے کی تعداد بڑھنے کے بعد کیسز نیچے آنے لگے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ وفاق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ زعیم ضیاء نے بتایا کہ اسلام آباد میں کرونا کے 3 ہزار 220 ٹیسٹ کئے گئے اور کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.9 فی صد رہی ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ ویکیسن کی اہل 30 فی صد سے زائد آبادی کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے اور اب تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو ویکیسن لگائی جاچکی ہے۔ اسلام آباد میں ویکیسن کی اہل آبادی کی تعداد تقریبا 12 لاکھ کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 633 ٹیسٹ کئے گئے اور کرونا کے فعال کیسز کی تعداد57 ہزار 336 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 44 ہزار 638 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منال اوراحسن کراچی کے ریس ٹریک پر: تصاویردیکھیں

منال اوراحسن کراچی کے ریس ٹریک پر: تصاویردیکھیں

کرپٹو کرنسی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

کرپٹو کرنسی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ