in

پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے، شاہ محمود

پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے، شاہ محمود

عراق کی پالیسی بہت واضح اور فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں منگل کو بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ  39سالوں بعد پاکستان کے وزیرخارجہ نےعراق کا پہلا دورہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عراق کی پالیسی بہت واضح اور فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔عراق مسئلہ فلسطین کو اپنے داخلی امور کا مسئلہ سمجھتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو کامیابی ہوئی اور مشرقی وسطی میں سیز فائر ممکن ہوا۔ کوشش ہے کہ امن عمل آگے پڑھے۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان نے او آئی سی کی جانب سے جو تحریک پیش کی ، اس میں بہت بڑی کامیابی ملی اور کمیشن بنادیا گیا۔ یہ کمیشن جنگی جرائم کی تحقیق کرے گا۔

 کشمیر سے متعلق انھوں نے بتایا کہ عراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیرسے متعلق بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن سے رہنا چاہتا ہے۔مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے تک برصغیر میں دیر پا عمل ممکن نہیں ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش تھیں،متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے لیگ کروانے کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

News-Outlook_urdu-version

اہم خبریں:وزیراعظم کا دورہ بلوچستان، فائزر ویکسین لگانے کی منظوری