in

کرونا وائرس:پاکستان میں صحتیاب افرادکی تعداد8لاکھ44ہزار638 ہوگئی

کرونا وائرس:پاکستان میں صحتیاب افرادکی تعداد8لاکھ44ہزار638 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 71 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔ ان میں سے 30 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

منگل کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ  24گھنٹوں میں 1 ہزار 771 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 3.71 فیصد ہے۔

 کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 40 اموات اور سندھ میں 19 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 6 اموات ہوئیں۔اسلام آباد 2 ، آزاد کشمیر میں 1 اور بلوچستان میں 3 اموات ہوئیں۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 850 ہوگئی ہے۔

 این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 633 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد57 ہزار 336 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 44 ہزار 638 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 161 مریض زیرعلاج ہیں۔ پشاور میں 31 فیصد، ملتان میں 69 فیصد،لاہور میں 35 فیصد، فیصل آباد میں 27 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

کراچی میں 38 فیصد، بہاولپورمیں 34 فیصد،ملتان میں 47 فیصد اور صوابی میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-Outlook_urdu-version

اہم خبریں:وزیراعظم کا دورہ بلوچستان، فائزر ویکسین لگانے کی منظوری

عمران عباس کاحلالہ منیجربننے والے سیدجبران پرتنقید

عمران عباس کاحلالہ منیجربننے والے سیدجبران پرتنقید