in

ایف9پارک کےعوض سکوک بانڈ کی منظوری کابینہ آج دے گی

ایف9پارک کےعوض سکوک بانڈ کی منظوری کابینہ آج دے گی

وفاقی کابینہ کا 17 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اہم اجلاس آج ہو رہا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج بروز منگل 26 جنوری کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ آج ہونے والے اہم اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے جائے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر منتخب کابینہ ارکان کی موجودگی میں کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل کالعدم قرار دی تھی۔

آج ہونے والے اجلاس میں کابینہ ایف نائن پارک کی اراضی کے بدلے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دے گی، جب کہ رواں مالی سال کیلئے نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

ملک بھر میں کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت کے تعین کا معاملہ بھی آج اجلاس میں شامل کیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاون لاہور میں متنازع اراضی کی فروخت کیلئے این او سی جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہتمی یادداشت کی منظوری دے گی۔

اجلاس کے شرکا کو ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ بھی دی جائے گی، جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل نو کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ پرنٹنگ کارپوریشن، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ اور نفٹ کے ملازمین کیلئے لازمی سروس ایکٹ میں توسیع، کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ 2 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی ہونے والے اجلاس میں شیڈول ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد میں جلائی گئی خاتون کی کہانی

فیصل آباد میں جلائی گئی خاتون کی کہانی

South Africa

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کافیصلہ