in

علی ظفر انکوائری رپورٹ پبلک کرنےکاکوئی وعدہ نہیں ہوا،اعجاز چوہدری

علی ظفر انکوائری رپورٹ پبلک کرنےکاکوئی وعدہ نہیں ہوا،اعجاز چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجازچوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کے تحفظات سے متعلق علی ظفر کی انکوائری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور اس رپورٹ کو پبلک کرنے کا کبھی نہیں کہا گیا۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی اس رپورٹ کو بپلک کرنے کی بات نہیں کی تاہم یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ اگر وہ چاہیں تو رپورٹ پبلک بھی کرسکتے ہیں۔
اعجازچوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین تحریک انصاف کے سینئررہنما ہیں مگر ان کو یہ طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا اور باقی وزیروں کی طرح خود کو احتساب کے حوالے کرنا چاہیے تھا۔
اعجازچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم احتساب کے بارے میں دو رائے نہیں رکھتے اور انہوں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ انصاف بلاتفریق ہوگا اور وہ اس وقت قائم ہوگا جب طاقتور کو قانون کے زیر اثر لایا جائے گا۔
شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعجازچوہدری کا کہنا تھا کہ جب ایک فرد کی انفرادی حیثیت متاثر ہو تو یہ اس کا حق ہے کہ وہ قانونی کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک فرد کا دوسرے کے ساتھ مسئلہ ہے اس لیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نذیر چوہان کو اپنے الزمات واپس لینے چاہیے۔
اعجازچوہدی کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین سے رابطہ ہے اور رہے گا مگر ایک چیز طے ہے کہ احتساب بلا تفریق ہوگا اور یہی ہمارے بیانیے کی طاقت ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے حکومت کو 33 ماہ ہوگئے جس میں سے 15 مہینے ہمیں وبائی صورتحال کا سامنا رہا مگر عمران خان کی کامیاب حکمت عملی سے ہم تیسری لہر سے بھی کامیابی سے نکل گئے اور معیشت کو کبھی دوبارہ کھڑا کیا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست میں بھی سرد اور گرم موسم ہوتے ہیں اور اکثر معاملات پر مؤقف وقت اور حالات کے حساب سے بدلتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں کہا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم میں نہیں آنا چاہتیں تو اس صورت میں بھی ہمیں ان کو پارلیمنٹ میں ساتھ لے کر چلنا پڑے گا تاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاسکے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بھی ضمنی الیکشن نہیں جیتا جس طرح آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام دشمن بجٹ تیار کیا جارہا ہے اپوزیشن کو اس کے خلاف ایک پیج آنا چاہیے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سیاست میں تغیر چلتا رہتا ہے کسی جماعت یا اتحاد کو کسی ایک بات کا پابند نہیں بنایا جاسکتا تاہم کچھ معاملات پر اپوزیشن آج بھی ایک پیج پر ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کیا ہے اور پارلیمنٹ کے اندر بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ اپوزیشن لیڈر اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کرسکتے ہیں کیوں کہ اپوزیشن لیڈر کو باپ پارٹی کی حمایت حاصل ہے جو حکومت کا حصہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ کا معروف فوٹوگرافر 28سالہ ماڈل کو چار سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا مقدمہ درج 

بالی ووڈ کا معروف فوٹوگرافر 28سالہ ماڈل کو چار سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا مقدمہ درج 

کےپی اسمبلی: ضم اضلاع کے اراکین کا فرش پربیٹھ کراحتجاج

کےپی اسمبلی: ضم اضلاع کے اراکین کا فرش پربیٹھ کراحتجاج