in

کوئٹہ: پی ٹی سی ایل ملازم کو قیدوجرمانے کی سزا

کوئٹہ: پی ٹی سی ایل ملازم کو قیدوجرمانے کی سزا

کوئٹہ کی احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن کرنے والے پی ٹی سی ایل کے سینئر ریونیو افسر پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت کوئٹہ کے جج اللہ داد روشان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کوئٹہ کے سینئر ریونیو افسر اشفاق خالد کو 1کروڈ 94لاکھ 70ہزار سے 710روپے جرمانہ اور ایک سال قید جبکہ سابق کیشیئر ریونیو آفس پی ٹی سی ایل پرویززکی کو 50لاکھ روپے جر مانہ اور 8 ماہ قیدکی سزا سنائی۔

قومی احتساب بیورو بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پی ٹی سی ایل کے سینئر افسر اشفاق خالد اور کیشیئر پرویز ذکی نے ملی بھگت سے ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر سات سال کے دوران 4 کروڑ 61 لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں وصول کرکے تقریباً 2کروڑ روپے کا غبن کیا۔

نیب بلوچستان نے تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرایا تھا جس کے بعد ملزمان مفرور رہے تاہم بعد ازاں نیب بلوچستان کی انٹیلی جنس ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چین نے اپنے شہریوں کیلئے بچوں کی پیدائش کی حد بڑھادی

چین نے اپنے شہریوں کیلئے بچوں کی پیدائش کی حد بڑھادی

GOLD RATE, PAKISTAN

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی