in

اب ہر بات صرف پارلیمنٹ میں ہوگی،شہباز شریف

اب ہر بات صرف پارلیمنٹ میں ہوگی،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کے دفتر نہیں جائیں گے اور ہر بات صرف پارلیمنٹ میں ہوگی۔

سماء کے نمائندے نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہفتے کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اہم موضوعات پر بات کی گئی ہے۔ اجلاس میں شہباز شریف جارحانہ انداز میں نظر آئے۔ اجلاس میں نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کسی کی جانب نہ دیکھے اور آگے بڑھے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جو نوازشریف کاموقف ہے وہ ہی میرا موقف ہوگا۔ جس کو آنا ہے وہ پارلیمنٹ میں آئے اور تمام باتیں وہیں ہونگی۔ پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جس کے جوابدے سب ادارے ہیں ۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کبھی کشمیر تو کبھی سیکورٹی کے نام پر اداروں کے دفاتر بلایا جاتا رہا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو بریفنگ کے لیے بلایا جاسکتا ہےاور دفترخارجہ میں بھی اس پر بریفنگ ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔ اجلاس میں مریم نواز مکمل خاموش رہیں اور اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق بھی اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: لاہور میں ڈاکوؤں نے چینی شہری کو لوٹ لیا

ویڈیو: لاہور میں ڈاکوؤں نے چینی شہری کو لوٹ لیا

پشاور:یونیورسٹی ملازمین کااحتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج

پشاور:یونیورسٹی ملازمین کااحتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج