in

پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم کوچھوڑدیا ہےاُن کو اپنا راستہ مبارک ہو،شاہدخاقان

پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم کوچھوڑدیا ہےاُن کو اپنا راستہ مبارک ہو،شاہدخاقان

اعتماد کے بغیر کوئی اتحاد نہیں رہتا

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے دروازے اس جماعت کیلئے کھلے ہیں جو فیصلے مانے گی۔

پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کو معاشی حالات کاعلم نہیں ہے۔ ملک میں ترقی جھوٹ بول کرنہیں ہوتی اور اگر ملک کے حالات ٹھیک ہوتے تو مہنگائی کم ہوتی۔ کوئی بھی ملک آئین و قانون کی بالادستی سے چلتا ہے۔

انھوں نے حکومت پر مزید تنقید کی کہ ڈاکے ڈالنے والے پرائیویٹ طیارے سے بیرون ملک جارہے ہیں اور ملک کی خدمت کرنے والے عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔ اپنے گھر کو درست کیے بغیر ہم آزاد نہیں کہلا سکتے۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے بغیر کوئی اتحاد نہیں رہتا۔ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو چھوڑ دیا ہے اس لئے ان کو اپناراستہ مبارک ہو۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرسٹیانورونالڈوکےاقدام پریاسرحسین کاسیلیبرٹیزسےمعصومانہ سوال

کرسٹیانورونالڈوکےاقدام پریاسرحسین کاسیلیبرٹیزسےمعصومانہ سوال

چین کے نابینا کوہ پیما نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی

چین کے نابینا کوہ پیما نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی