in

جیونی میں نایاب مچھلی 86 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت

جیونی میں نایاب مچھلی 86 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت

بلوچستان میں جیونی گوادر کے سمندر سے مچھیرے نے  48 کلو وزنی نایاب کروکر (سوا) مچھلی شکار کرکے لاکھوں روپے کمالئے۔

گوادر کا مچھیرا وحید بلوچ راتوں رات لاکھ پتی بن گیا۔ کوہ سربازار پشکان گوادر کا مچھیرا کئی برس سے اس پیشے سے وابستہ ہے۔ اتوار کو سمندر میں شکار کے دوران وحید کے جال میں نایاب اور بیش قیمت مچھلی پھنس گئی۔ 48 کلو وزنی سوا مچھلی کی جیونی کی منڈی میں نیلامی ہوئی اور ابتدائی بولی  30 ہزار روپے فی کلو سے شروع ہوئی جو 1 لاکھ 80 ہزار روپے فی کلو پر بند ہوئی۔ سوا مچھلی مجموعی طور پر86 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔

ماہرین کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ میں موجود ‘ایئر بلینڈر’ سرجری کے دھاگوں خصوصاً انسان کے اندرونی اعضاء کے آپریشن کے ٹانکوں اور طاقت کی ادویات کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ مواد یورپ، چین  اور دوسرے ممالک میں منہ مانگے داموں میں فروخت ہوتا ہے۔اس  مچھلی کی طلب بین الاقوامی مارکیٹ میں اس قیمت سے کئی گنا زیادہ ہے۔اس قیمتی مچھلی کو انگریزی میں کروکر، اردو میں سوا اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:جیونی کےمچھیرےنےنایاب مچھلی پکڑ لی

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرنمنٹ و میرین بائیولوجسٹ عبدالرحیم بلوچ نے بتایا کہ بعض مچھلیاں اپنے گوشت کی وجہ سے بہت زیادہ قیمتی ہوتی ہیں لیکن کروکر کے حوالے سے معاملہ مختلف ہے اور اس کی قیمت دراصل اس کے ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی جیونی کے سمندر میں ماہی گیر نے 26 کلو وزنی سوا مچھلی کا شکار کیا تھاجو 8 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو اپنی بیگم اور ساتھیوں سمیت جہاز حادثے میں مارے گئے

فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو اپنی بیگم اور ساتھیوں سمیت جہاز حادثے میں مارے گئے

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ گھریلو سلنڈر 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ گھریلو سلنڈر 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا