in

اسلام آباد: 10ویں، 12ویں کلاسز کل سے شروع کرنےکا فیصلہ

ISB-schools-reopen

وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں دسویں اور بارہویں کلاسز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کی ہدایات کے بعد وزارت تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں محدود طلبا کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ آٹھویں، نویں اور گیارہویں کلاسز 7 جون سے کھولی جاسکتی ہیں۔

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا اس لیے تمام نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ٹویٹ کے مطابق کل 31مئی سے صوبے بھر میں 10ویں اور 12ویں کلاسز بحال کی جا رہ ی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ایک دن میں 50فیصد طلباء تعلیمی اداروں میں آسکیں گے اور اگلے روز بقیہ 50فیصد طلباء اسکول آئیں گے۔ 7جون، 2021 تک کسی اور کلاسوں کی اجازت نہیں ہوگی اور ایس او پیز پر عمل کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pak Kuwait visit

پاکستان کیلئے 10سال بعد کویت کا ویزا بحال

KHI Lockdown online photo

کراچی:ضلع وسطی میں 13جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ