in

این سی اوسی کی آزادکشمیر الیکشن2ماہ تک مؤخر کرنےکی سفارش 

Ptv Asad Umer Pc NCOC New 27-03

کرونا وبا کے پھيلاو کے خدشے کے پیش نظر این سی او سی نے آزاد کشمیر الیکشن 2ماہ تک مؤخر کرنے کی سفارش کر دی۔

این سی اوسی نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو اس متعلق خط لکھا ہے۔

محکمہ نے خط میں لکھا ہے کہ آزاد کشمیر کی زیادہ سے زیادہ آبادی کی کرونا ویکسی نیشن کے لیے الیکشن مؤخر کیا جائے۔

الیکشن میں بڑے پیمانے پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں ہوتی ہیں اس لیے الیکشن سرگرمیوں کی وجہ سے وباء کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

وفاق آزادکشمیر میں مرضی کے نتائج چاہتی ہے،راجا فاروق حیدر

این سی او سی خط کے مطابق 21ستمبر تک آزاد کشمیر کی 10لاکھ آبادی کو ویکسی نیشن کا امکان ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں مرضی کے نتائج کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور چیٔرمین پی ٹی آئی جو مرضی کریں لیکن اگر بطور وزیر اعظم مداخلت کی تو لحاظ ختم ہو جائے گا۔

راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے خط لکھا کرونا کی وجہ سے الیکشن ملتوی کریں، این اسی او سی کو یہ اختیار کس نے دیا؟ یہ ضمنی انتخاب نہیں عام انتخابات ہیں صرف بیرونی جارحیت پر الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں۔ اب تو بارڈر پر دونوں ممالک کی صلح بھی ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

کورونا سے صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر جانے والی خاتون سے راستے میں اجتماعی زیادتی

کورونا سے صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر جانے والی خاتون سے راستے میں اجتماعی زیادتی