in

پنڈی رنگ روڈکی تحقيقات 2ہفتوں ميں مکمل ہوجائے گی، وزیراعظم

PM Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم رنگ روڈ منصوبے پر انکوائری کر رہی ہے اور 2ہفتوں میں تحقیقات مکمل ہو جائے گی۔

اتوار 30مئی کو ٹیلی فون پر عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم نے یقین دہاںی کرائی کہ رنگ روڈ کو جیسا ہونا چاہیئے تھا ویسی ہی ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے انفارمیشن ملی تھی کہ رنگ روڈ میں فراڈ ہو رہا ہے لہٰذا فوری تحقیقات کروائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بورڈ ہاؤسنگ سوسائيٹيز کی تحقيقات کرے گا اور اس مقصد کے لیے جسٹس عظمت شیخ سعید کی سربراہی ميں کميٹی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہميں اين آر او دينے کا کہا گيا ہے لیکن حکومت کو خود نااہل کہنے والے پھنس گئے ہيں۔

پاک بھارت تعلقات پر وزيراعظم نے کہا کہ اقتدار ميں آتے ہی کوشش کی بھارت سے تعلقات بہتر ہوں لیکن اس وقت بھارت سے تعلقات بحال کرنا کشمير سے غداری ہوگی۔ بھارت 5اگست سے پہلے والی صورتحال بحال کر دے ہم مذاکرات شروع کر ديں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خون پر پاکستان کی تجارت بہتر نہیں کر سکتے۔

پانی کے مسائل پر عمران خان نے جواب دیا کہ صوبوں کے حصے میں پانی میں کمی آرہی ہے جس کے لیے ہم 10ڈیم بنا رہے ہیں، جو ڈیم 50سال پہلے بننے چاہیے تھے وہ اب بن رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پانی کی چوری کی وجہ سے کسانوں تک پانی نہیں پہنچ پاتا اور سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کمزور طبقے کو پانی فراہم کرے۔ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیئے۔

کسانوں کی بہتری کے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاکستان ميں900نئے اسٹوريج بنا رہے ہيں کیونکہ مڈل مین کے کردار کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور کسانوں کی مدد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مدد کرکے ہی ہم مہنگائی پر قابو پاسکتے ہيں اور کسانوں کی مدد کے لیے کسان کارڈ متعارف کرا رہے ہيں۔ پہلی بار کسانوں کو وقت پر پورا پیسہ ملا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرمی بہت ہے ساتھی اداکاروں پر رحم کریں اور باڈی سپرے یا پرفیوم لگالیں محسن عباس حیدر کا پبلک سروس میسج

گرمی بہت ہے ساتھی اداکاروں پر رحم کریں اور باڈی سپرے یا پرفیوم لگالیں محسن عباس حیدر کا پبلک سروس میسج

علیزے شاہ اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

علیزے شاہ اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں