in

بلاول نے شریف خاندان سے بدلہ لیا ہے، زرتاج گل

بلاول نے شریف خاندان سے بدلہ لیا ہے، زرتاج گل

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ذریعے شریف خاندان سے بدلہ لیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں اقتدار کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہوچکی ہے۔

سماء ٹی وی کے اینکر پرسن ندیم ملک نے پیر کی رات اپنے پروگرام میں اپوزیشن تحریک کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعفے اور لانگ مارچ کے اعلانات کے بعد وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ حکومت اپنی تمام تر ناکامیوں اور کمزویوں کے باوجود اپوزیشن پر بھاری ہے۔

پروگرام میں زرتاج گل اور مسلم لیگ نواز کے عطاء اللہ تارڑ شریک تھے۔ اپوزیشن تحریک کا مختصر پس منظر بتانے کے بعد ندیم ملک نے سوال پوچھا کہ اس کمزوری کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں۔

زرتاج گل نے گفتگو کا آغاز میں مریم نواز پر تنقید سے کیا اور پھر بتایا کہ دو وجوہات ہیں۔ اپوزیشن تحریک کا ایک ساتھی بلاول بھٹو ساتھ چھوڑ گیا ہے۔ میں شروع دن سے کہہ تھی کہ بلاول نے مریم نواز کو بینظیر بھٹو کی برسی پر بلاکر پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نعرے لگوائے۔ مزار پر بھی گئی۔ اس کے باوجود بلاول بھٹو نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ کیوںکہ وہ صرف ’اسٹارڈم‘ کیلئے اپوزیشن کے ساتھ کھڑے تھے۔

زرتاج گل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو استعمال کرکے شریف خاندان سے اپنے والد اور والدہ کا بدلہ لیا ہے کیوں کہ نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی تھی۔

بینظیر بھٹو کی برسی پر مریم نواز کی لاڑکانہ آمد کو صحافتی حلقوں نے سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا تھا کہ ایسے طرز عمل سے ملک میں سیاسی رواداری کو فروغ ملے گا جبکہ سیاسی حلقے اس کو جمہوری قوتوں کے اتحاد اور قربت سے تعبیر کرر رہے تھے۔

زرتاج گل کا خیال ہے کہ بلاول بھٹو روز اول سے ن لیگ کو دھوکا دیتے آرہے ہیں کیوں کہ جب میاں نواز شریف نے ملکی اداروں پر الزامات عائد کیے تو بلاول نے ان سے ثبوت مانگے تھے۔

اس موقع پر زرتاج گل نے غلطی سے آئی ایس آئی، پاک فوج اور عدلیہ کو سیاسی ادارے بھی کہا اور پھر اس پر معذرت بھی کی۔

زرتاج گل نے پی ڈی ایم کی کمزوری کی دوسری وجہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد کی بغاوت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے بارے میں مائنس ون کی باتیں کرتے تھے، آج خود مائنس ہوگئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جائزہ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ

جائزہ: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ

موڈرنا ویکسین کرونا کی نئی قسم کیخلاف بھی مؤثر قرار

موڈرنا ویکسین کرونا کی نئی قسم کیخلاف بھی مؤثر قرار