in

دارالخلافہ میں صحافیوں پرحملے،حکومت پر سوالیہ نشان

دارالخلافہ میں صحافیوں پرحملے،حکومت پر سوالیہ نشان

عبدالمعز جعفری اور حیدر وحید کی مذمت

اسلام آباد میں سماء کے سابق پروڈیوسر اور صحافی اسد طور سمیت دیگر صحافیوں پر حملوں نے ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔

یہ بات سماء کے پروگرام ایجنڈا 360 میں میزبانوں عبدالمعز جعفری اور حیدر وحید نے کہی۔ انہوں نے اسد طور پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں ایک صحافی کو 3 نامعلوم افراد بلا خوف و خطر ہاتھ پاؤں باندھ کر زد و کوب کردیتے ہیں۔

پروگرام میں بتایا گیا کہ اسد طور نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ان پر تشدد کرنے والے افراد پستول سے مسلح تھے اور انہوں نے اسد علی طور کو پستول کے بٹ اور پائپ سے مارا پیٹا جبکہ حملہ کرنے والے افراد نے انھیں ٹھوکریں ماریں اور ان سے زبردستی ’پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے‘۔

فلیٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد طور پر حملے کرنے والے تینوں افراد چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے اور انھیں زود و کرب کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک درجن سے زائد بچوں پر جنسی حملہ کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

ایک درجن سے زائد بچوں پر جنسی حملہ کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

تفریحی پارک کھولنے اور 23جون سے امتحانات کافیصلہ

تفریحی پارک کھولنے اور 23جون سے امتحانات کافیصلہ