in

تفریحی پارک کھولنے اور 23جون سے امتحانات کافیصلہ

تفریحی پارک کھولنے اور 23جون سے امتحانات کافیصلہ

این سی او سی کا ملک میں کرونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار البتہ سندھ میں زیادہ پھیلاؤ سے متعلق خبردار بھی کردیا۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان 23 جون سے شروع ہوسکیں گے، 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں 30 مئی سے تفریحی پارک کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یو اے ای سے آنیوالے مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کئی شعبوں کو ایس او پیز کیساتھ مرحلہ وار بحال کرنے کے فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویڈیو لنک پر شرکت کی، شرکاء نے ملک میں کرونا کی مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا تاہم سندھ میں وائرس کے زیادہ پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شہریوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

این سی او سی کے مطابق 31 مئی سے صوبے دسویں اور بارہویں جماعت کی روایتی تعلیمی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت شروع کرسکیں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں 30 مئی سے تفریحی پارک اور سوئمنگ پولز بھی کھولنے کا فیصلہ  کرلیا گیا تاہم 50 فیصد تعداد کی پابندی لازمی ہوگی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 50 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کیلئے یکم جون جبکہ 30 سال اور زائد عمر کیلئے یکم جولائی سے کرونا ویکسین لگوانا ضروری ہوگا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹلز میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافر مستند لیبارٹری کی پی سی آر نیگیٹو رپورٹ ساتھ لائیں گے، پاکستان پہنچنے پر دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، جعلی نیگیٹو رپورٹ والے مسافروں کو لانے والی ایئرلائنز پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دارالخلافہ میں صحافیوں پرحملے،حکومت پر سوالیہ نشان

دارالخلافہ میں صحافیوں پرحملے،حکومت پر سوالیہ نشان

پیپلزپارٹی اور اے این پی کی شمولیت پرغورنہیں ہوا،فضل الرحمان

پیپلزپارٹی اور اے این پی کی شمولیت پرغورنہیں ہوا،فضل الرحمان