in

آن لائن امتحان کیلئے طلبہ کا فیض آباد پر احتجاج

آن لائن امتحان کیلئے طلبہ کا فیض آباد پر احتجاج

کلاسز آن لائن ہوئیں، امتحان بھی آن لائن لیا جائے، طلبہ

اسلام آباد کے فيض آباد انٹرچینج پر طلبہ نے آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کيا، جس کے باعث ايکسپريس وے پر ٹريفک کی روانی معطل ہوگئی۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے۔

اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر احتجاج ميں دسويں، گيارہوں اور بارہويں جماعت کے طلباء شريک ہوئے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ کرونا وباء کی وجہ سے سارا سال تعلیمی ادارے بند رہے، مختصرعرصے کی آن لائن کلاسز ہوئیں، اب وزیر تعلیم نے پیپرز لینے کا اعلان کیا ہے جو قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسز کے بعد امتحانات بھی آن لائن ہونے چاہیئں، اساتذہ نے پڑھایا نہیں تو پیپر کیا خاک دیں گے، حکومت سابقہ کرونا تعلیمی پالیسی کے مطابق فیصلہ کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماہرہ خان کی ’اپنی دنیا‘کی یاد تازہ ہوگئی

ماہرہ خان کی ’اپنی دنیا‘کی یاد تازہ ہوگئی

مجھے بیٹی چاہیے تھی شرابی باپ نے ایک سالہ بیٹا قتل کردیا

مجھے بیٹی چاہیے تھی شرابی باپ نے ایک سالہ بیٹا قتل کردیا