in

سندھ: کروناسے جاں بحق افراد کی تعداد 5ہزار سے متجاوز

سندھ: کروناسے جاں بحق افراد کی تعداد 5ہزار سے متجاوز

سندھ میں 28 مئی کو کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی جبکہ آج مزید 11 اموات کے بعد اس بیماری سے اب تک کل 5 ہزار 14 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو کرونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوراں مزید 11 مریض انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 783 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 18 ہزار نمونوں کی جانچ کی گئی  جس کے نتیجے میں ایک ہزار 342 نئے کیسز سامنے آئے جو کہ تشخیص  کی شرح کا 7.3  فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئے کیسز میں سے 781 کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 11 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 14 ہوگئی جس کی شرح 1.6 فیصد بنتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب تک 40 لاکھ 80 ہزار 243 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے  جس کے نتیجے میں 3 لاکھ 16 ہزار 735 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 783 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 758 ہوچکی ہے اس طرح بحالی کی شرح 90.2 90 اعشاریہ صفر 2 فیصد بنتی ہے۔

صوبے میں ایکٹیو کیسز کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ  اس وقت 25 ہزار 963 مریض زیر علاج ہیں جن میں  سے 24 ہزار 931 گھروں میں قرنطینہ میں ہیں جبکہ ایک ہزار 10 مریض مختلف اسپتالوں اور 22 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 962 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 79 مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کے لیے لازمی طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کےباعث فلم پروڈیوسر کی وفات، اداکاروں کا اظہار افسوس

کرونا کےباعث فلم پروڈیوسر کی وفات، اداکاروں کا اظہار افسوس

پہچانیں تصویر میں کون ہے، اداکارہ کا مداحوں سے سوال

پہچانیں تصویر میں کون ہے، اداکارہ کا مداحوں سے سوال