in

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرادیا۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ریس کور میں درج مقدمے میں ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کیخلاف دھمکیاں دینے اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں مجھے قادیانی قرار دیا اور کہا کہ میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو آخری نبی نہیں مانتا، یہ تمام باتیں سراسر جھوٹ ہیں، میں نبی کریم ﷺ کے آخری پیغمبر ہونے پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان رکھتا ہوں۔

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ان جھوٹے الزامات سے میرے مذہبی جذبات مجروح ہوئے، ان باتوں سے عوام میں میرے خلاف نفرت پیدا ہونے کا خدشہ اور میری جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

ترجمان ترین گروپ نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل میں گھری ہوئی حکومت کو مزید مسائل میں نہ ڈالیں، شہزاد اکبر فوراً مقدمہ واپس لیں اور بات چیت سے معاملہ حل کریں۔

نذیر چوہان کا شہزاد اکبر کی جانب سے مقدمے کے اندراج پر کہنا ہے کہ اس کا سامنا کروں گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمینی راستے سے ایل پی جی امپورٹ بند کرنے کی سازش تاجروں کا ملک گیر احتجاج کا عندیہ

زمینی راستے سے ایل پی جی امپورٹ بند کرنے کی سازش تاجروں کا ملک گیر احتجاج کا عندیہ

پرائز بانڈز کیش کروانے کیلئے مزید مہلت مل گئی

پرائز بانڈز کیش کروانے کیلئے مزید مہلت مل گئی