in

کراچی کو وڈیروں نے اپنی کالونی بنادیا ہے،فاروق ستار

کراچی کو وڈیروں نے اپنی کالونی بنادیا ہے،فاروق ستار

اس شہر کو کھنڈر بنا دیا گیا

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی سے منصوبے کے تحت کاروبار ختم کیا جارہا ہے اور جعلی ڈومیسائل بنا کر یہاں  نوکریاں دی گئی ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں  ہفتے کو کراچی کی میڈیا ہاؤس پر حملہ، دہشت گردی اور بغاوت کےکیسزکی سماعت ہوئی۔ایم کیوایم رہنماعامر خان،قمرمنصور، فاروق ستارعدالت میں پیش ہوئے۔ عینی شاہد انسپکٹر علی رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکلا نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے عدالت کے احاطے میں بات کرتےہوئے کہا کہ کراچی کا اس وقت ایساحال ہے جیسا کہ یہ5ہزارسال پرانا شہر ہو۔اس شہر کو کھنڈر بنا دیا گیا اوروڈیروں نے اس کو اپنی کالونی بنادیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلدیاتی وسائل چھین کر اس شہر کو کھنڈر بنادیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد پریس کانفرنس کرکے اس سازش کو بے نقاب کروں گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ چھوٹی بچی اب کونسی معروف اداکارہ ہیں؟ جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے

یہ چھوٹی بچی اب کونسی معروف اداکارہ ہیں؟ جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے

شکار پور میں ڈاکوﺅں کے خلاف جاری آپریشن روک دیا گیا

شکار پور میں ڈاکوﺅں کے خلاف جاری آپریشن روک دیا گیا