in

جھنگ: زبردستی ویڈیو بنائے جانے پر لڑکی نے اپنی جان دیدی

جھنگ: زبردستی ویڈیو بنائے جانے پر لڑکی نے اپنی جان دیدی

جھنگ میں اوباش لڑکوں نے ایک لڑکی کی زبردستی بنائی گئی ویڈیو وائرل کرکے اسے اپنی جان لینے پر مجبور کردیا۔

پولیس کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقے گڑھ مہاراجہ میں موٹر سائیکل پر جانے والی ایک لڑکی کو 2 اوباش نوجوانوں نے ہراساں کیا اور زبردستی اس کی ویڈيو بنالی، لڑکی نے لاکھ منت سماجت کی لیکن ملزمان اپنی حرکت سے باز نہیں آئے۔

ملزمان نے نا صرف لڑکی کی ویڈیو بنائی بلکہ اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کردیا، جس کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے لڑکی نے اپنی زندگی ختم کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والے اور اسے اپ لوڈ کرنے والے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیو میں دو مرد اور ایک خاتون نظر آرہے ہیں جبکہ چوتھا شخص ویڈیو بنارہا ہے، خاتون موٹر سائیکل سوار مرد کے ساتھ بیٹھتی ہیں لیکن پھر اتر جاتی ہیں، ایک شخص زبردستی خاتون کا اسکارف اتارنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈی جی خان: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 27 افراد گرفتار

ڈی جی خان: ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 27 افراد گرفتار

اندھے قتلوں کا سراغ اور گجرات پولیس کا کردار

اندھے قتلوں کا سراغ اور گجرات پولیس کا کردار