in

مریم نواز کو کوئی ن لیگ سے مائنس نہیں کرسکتا،عظمیٰ بخاری

مریم نواز کو کوئی ن لیگ سے مائنس نہیں کرسکتا،عظمیٰ بخاری

رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز پاکستانی سیاست کی ایک حقیقت ہیں اور انہیں ن لیگ سے کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔

سماء کے پروگرام ایجنڈا 360 میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز جہاں جاتی ہیں وہاں جلسے کا ماحول بن جاتا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہرایک کا سیاست کا انداز مختلف ہوتا ہے اس لحاظ سے مریم کا انداز جارحانہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے یہ نہیں کہا کہ مریم نواز ابھی سیاست کےلیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے تمام رہنما ایک پیج پر ہیں تاہم اختلاف رائے ہوسکتا ہے کیوں کہ ہرایک معاملات کو اپنے لحاظ سے دیکھتا ہے لیکن ہماری پارٹی میں مشاورت کا عمل چلتا رہتا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد ایک ہی ہے اور آخری فیصلہ ان کا ہوتا ہے اور ان کی بات سے شہبازشریف یا مریم نواز ادھر ادھر نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں مگر وہ ہر بات نوازشریف کی منظوری سے کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان مشاورت چلتی رہتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اندھے قتلوں کا سراغ اور گجرات پولیس کا کردار

اندھے قتلوں کا سراغ اور گجرات پولیس کا کردار

جیا علی کی شادی ان کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

جیا علی کی شادی ان کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں