in

پاکستان،روس نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن معاہدے پردستخط کردیئے

پاکستان،روس نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن معاہدے پردستخط کردیئے

پاکستان اور روس کے درمیان نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ وزارت توانائی کے مطابق منصوبے کا نام پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور روس کے وزیر توانائی نکولائی شگلوکوو نے ماسکو میں انٹر گورنمنٹل معاہدے پر دستخط کئے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمت کے بعد اس معاہدے کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن منصوبے کو روس کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا ادارہ 60 روز کے اندر قائم کیا جائے گا جبکہ اس منصوبے کا نام بھی پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے ساتھ  2015ء میں معاہدہ ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کی طرف سے معاہدے کی لاگت کا تخمینہ 2.25 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

سال 2015ء میں ہونیوالے معاہدے کے مطابق گیس پائپ لائن روس نے اپنے خرچے پر تعمیر کرکے 25 برس کے بعد پاکستان کے حوالے کرنا تھی۔ پہلے طے شدہ ماڈل کے تحت روس نے اس پراجیکٹ پر85 فیصد رقم خرچ کرنا تھی جبکہ پاکستان نے 15 فیصد خرچ کرنا تھا۔

گزشتہ برس نومبر میں دونوں حکومتوں نے انٹر گورنمنٹل معاہدے میں ترامیم پر اتفاق کیا تھا جس پر آج دستخط ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکہ میں مقیم پاکستانی لڑکی کی عید دیکھیں

امریکہ میں مقیم پاکستانی لڑکی کی عید دیکھیں

سہیل انورسیال اور نواب وسان کیخلاف نیب ریفرنسز دائرکرنیکا فیصلہ

سہیل انورسیال اور نواب وسان کیخلاف نیب ریفرنسز دائرکرنیکا فیصلہ