in

سہیل انورسیال اور نواب وسان کیخلاف نیب ریفرنسز دائرکرنیکا فیصلہ

سہیل انورسیال اور نواب وسان کیخلاف نیب ریفرنسز دائرکرنیکا فیصلہ

وزير آبپاشی سندھ سہيل انور سيال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نیب سکھر نے 6 ريفرنسز دائر کرنے کا فيصلہ کرلیا، پی پی پی رہنماء نواب وسان کیخلاف بھی ريفرنسز دائر ہوں گے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء اور وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی، کرپشن کے 6 ریفرنسز احتساب عدالت سکھر میں دائر کئے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ريفرنس آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر دائر ہوں گے، پیپلزپارٹی رہنماء پر مجموعی طور پر ایک ارب 69 کروڑ 10 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، سہیل انور سیال سمیت ان کے فرنٹ مین اور پارٹنرز کے نام بھی ریفرنس میں شامل ہوں گے، عمر سومرو پر سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء نواب وسان کیخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ریفرنسز دائر ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان،روس نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن معاہدے پردستخط کردیئے

پاکستان،روس نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن معاہدے پردستخط کردیئے

فرینڈز ری یونین کی وجہ سےدوستوں سے مزید قریب ہوئیں

فرینڈز ری یونین کی وجہ سےدوستوں سے مزید قریب ہوئیں