in

اپوزیشن کو معیشت کی بہتری پر تکلیف ہے،علی محمد خان

اپوزیشن کو معیشت کی بہتری پر تکلیف ہے،علی محمد خان

وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہتری کی جانب گامزن معیشت پر اتنی تکلیف تو نریندر مودی کو نہیں ہوگی جتنی یہاں کی اپوزیشن کو ہورہی ہے۔
سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام حکومتی پالیسی میں موجود سقم کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے لیکن ان کا کام صرف نکتہ چینی کرنا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کرونا کے باوجود معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب توجہ صرف کارکردگی اور ترقی پر ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ وزراء اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اور ترجمان عوام کو حکومتی پرفارمنس سے آگاہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے مگر احتساب کے بیانیے کے ساتھ ساتھ ترقی پر بھی فوکس کیا جائے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ جی ڈی پی گروتھ ایک دن میں حاصل نہیں ہوئی بلکہ اس کے پیچھے ڈھائی سال کی محنت ہے۔
مہنگائی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے سے مہنگائی میں کمی شروع ہوگئی ہے اور اس کا گراف اب نیچے کی جانب گامزن ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوچکا ہے جس کا مطلب حکومت کے اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ جب پہلا بجٹ پیش ہوا تھا اس وقت اسدعمر نے معیشت کی اچھی تصویر پیش کی تھی مگر اگلے بجٹ سے پہلے انہیں ہٹادیا گیا۔
جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد حفیظ شیخ کو یہ کہہ کر لایا گیا کہ وہ تجربہ کار ہیں مگر انہیں اچانک اور ان کے علم میں لائے بغیر ہٹا دیا گیا جبکہ حکومتی ترجمان نے کہا کہ ان کی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ وزیرخزانہ بھی اگلے بجٹ میں نہیں ہوں گے انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت جو جی ڈی پی گروتھ کی رٹ لگا رہی ہے تو کیا اس سے عوام کی مشکلات کم ہوگئی ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 400 فیصد بڑھ چکی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
رہنما ن لیگ کا نے کہا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے جس کو ماننے میں کوئی مضائقہ نہیں مگر آج اسدعمر کہ رہے ہیں کہ 5 سال بعد ہم ن لیگ کے 5 فیصد گروتھ ریٹ تک پہنچ جائیں گے۔
جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں دکھ یہ ہے کہ عوام دکھی اور پریشان ہیں کیوں کہ وہ اپنے لیے دوائی تک نہیں خرید سکتے۔
انہوں نے ن لیگ میں اختلاف سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن تمام پارٹی قائدین ایک پیج پر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، سنی لیون کے پڑوسی بن گئے

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، سنی لیون کے پڑوسی بن گئے

مغربی میڈیامیں آئی ایس آئی کانام لینافیشن بن چکا، وزیراطلاعات

مغربی میڈیامیں آئی ایس آئی کانام لینافیشن بن چکا، وزیراطلاعات