in

کوئٹہ: بینکنگ فراڈ، سابق بینک منیجر کو 27سال قیدکی سزا

کوئٹہ: بینکنگ فراڈ، سابق بینک منیجر کو 27سال قیدکی سزا

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے کروڑوں روپے کی خورد برد کا جرم ثابت ہونے پر نیشنل بینک کے سابق برانچ منیجر اور شریک جرم کو 27 سال قید کی سزا سنادی۔ بینکنگ فراڈ کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

مقدمے کے مطابق نیشنل بینک زیارت برانچ کے سابق منیجر عبدالقیوم اور منظور احمد نے سرکاری فنڈز سے  13 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد رقم  خورد برد کی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کی سربراہی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے مجرمان کیخلاف چالان اور شواہد بینکنگ کورٹ کوئٹہ میں جمع کرائے تھے۔

بینکنگ کورٹ کوئٹہ کے جج منیر احمد مری  نے جرم ثابت ہونے پر عبدالقیوم اور منظور احمد  کو مجموعی طور پر 27 سال قید بامشقت اور 6 کروڑ 50 لاکھ  روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرمان  کو مزید 2 سال اور 6 ماہ کی قید کاٹنا ہوگی۔

اس سے قبل 22 اپریل کو بھی کوئٹہ کی مقامی عدالت نے کروڑوں روپے کی خورد برد کا جرم ثابت ہونے پر نجی بینک کے سابق برانچ منیجر کو 28 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مسلم کمرشل بینک حب چوکی برانچ کے سابق منیجر سید ابن الحسن نقوی نے 3 سال قبل لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لیڈا) کے فنڈز میں 2 کروڑ روپے کا غبن کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرینڈز ری یونین کی وجہ سےدوستوں سے مزید قریب ہوئیں

فرینڈز ری یونین کی وجہ سےدوستوں سے مزید قریب ہوئیں

فائزر ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد ڈوزز اسلام آباد پہنچ گئیں

فائزر ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد ڈوزز اسلام آباد پہنچ گئیں