in

بلوچستان:ہوائی فائرنگ،اسلحہ نمائش،کالےشیشےوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

بلوچستان:ہوائی فائرنگ،اسلحہ نمائش،کالےشیشےوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

ڈی آئی جی پولیس نے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشے والی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا، جب کی لیوی اہلکاروں کے سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی دینےپر پابندی ہوگی۔

کوئٹہ میں 28 مئی کو پریس کانفرنس سے خطاب میں اظہر اکرم نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ہمراہ کارروائیوں کا آغاز کریگے، جس میں گاڑیوں میں کالے شیشے اور جعلی نمبر پلیٹ والے گاڑیوں سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں غیر قانونی رکشوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، غیر قانونی رکشوں کیخلاف محکمہ ایکسائز سمیت پولیس سارجنٹس کے نام پر چلنے والے غیر قانونی رکشوں کے خلاف بھی بھر پورکارروائی کی جائیگی۔ کوئٹہ میں ایسے لینڈ مافیا کیخلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہے جو معصوم شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان کی جائیداوں پر ناجائز قابض تھے ان کے قبضے سے جائیدادیں واگزار کر وا دی گئی ہیں۔

اظہر اکرم کے مطابق جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔ شہر میں نجی سیکیورٹی گاڑڈ کا رحجان بڑھ گیا ہے۔ نجی گارڈ کی وجہ سے معاشرے میں لاقانونیت بڑھتی جارہی ہیں۔ پرائیویٹ گارڈ رکھنے والوں رجسٹرڈ کمپنیوں کے گارڈ رکھیں۔ پرائیویٹ گارڈ ز اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کے سادہ لباس میں خدمات سر انجام دینے پر پابندی ہوگی۔

ڈی آئی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دیگر غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راکھی ساونت نے خودکشی کرنے کی دھمکی دیدی

راکھی ساونت نے خودکشی کرنے کی دھمکی دیدی

امریکا کی بارش نے ریما کوسجادعلی کی یاد دلادی

امریکا کی بارش نے ریما کوسجادعلی کی یاد دلادی