in

وزیراعظم 30مئی کوعوام سے ٹیلیفون پر بات کرینگے،فیصل جاوید

وزیراعظم 30مئی کوعوام سے ٹیلیفون پر بات کرینگے،فیصل جاوید

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 30 مئی کو ٹیلی فون پر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار 30 مئی کو دن 3 بجے براہ راست فون پر عوام کے مسائل سنیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم کی عوام سے گفتگو میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 3 بار وزیر اعظم عمران خان عوام سے ٹیلیفونک رابطہ کر چکے ہیں۔ ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو بیک وقت ریڈیو، اور ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف حکومتوں کے ادوار میں صدور اور وزرائے اعظم کی جانب سے عوام سے براہ راست رابطے کیے گئے تھے۔

سابق صدر پرویز مشرف بھی 2007 میں ایوان صدر میں عوامی نشستیں کر چکے ہیں جنہیں ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جاتا تھا۔ اس وقت کے پی ٹی وی نیوز ڈائریکٹر راجہ  مصدق کا کہنا ہے کہ جنرل مشرف ہر طرح کے سوالوں کا جواب دیتے تھے اور اپنے اسٹاف کو بھی ہدایت کر رکھی تھی کہ اگر سخت سوال بھی آجائے تو پی ٹی وی پر اسے سنسر کرنے کے لیے دباو نہ ڈالے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 2011 سے ہر مہینے کی پہلے تاریخ کو ٹیلی فون پر براہ راست عوامی مسائل سننے کا سلسلہ شروع کیا جسے پی ٹی وی پر نشر بھی کیا جاتا تھا۔

سال 98-1997 میں نواز شریف نے عوام سے ٹیلیفونک رابطے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اس وقت ٹال فری نمبر عوام کو فراہم کیا گیا تھا، جس کے ذریعے لوگ رابطے کرتے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جاتے تھے۔ وہ ہفتے کے دن فون کال پر لوگوں کے مسائل سنتے تھے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کھلی کچہریاں باقاعدگی سے منعقد کی جاتیں تھیں جو عوامی رابطے کا سب سے موثر ذریعہ تھیں۔

ضیا الحق چونکہ عوامی نمائندے نہیں تھے تو وہ براہ راست کوئی ٹیلیفونک رابطے نہیں کیا کرتے تھے لیکن وہ رات گیارہ بجے سے ایک بجے تک ٹیلیفون کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات یا سوالات کے جواب دیا کرتے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی اسمبلی اجلاس نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قراردمنظور

قومی اسمبلی اجلاس نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4 ماہ توسیع کی قراردمنظور

گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستانی برآمدات کی مالیت کی تفصیلات سینیٹ میں پیش 

گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستانی برآمدات کی مالیت کی تفصیلات سینیٹ میں پیش