in

لنڈی کوتل:پاک افغان شاہراہ پر تیسرے دن بھی دھرنا جاری

لنڈی کوتل:پاک افغان شاہراہ پر تیسرے دن بھی دھرنا جاری

لنڈی کوتل بائی پاس پر خوگہ خیل قوم کا اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر رکھا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

طورخم سرحد پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے بھی سرحد عبور کرنیوالی گاڑیوں کی کلیئرنس بند کردی، جس کے باعث افغانستان کیلئے سپلائی معطل ہوگئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک افغان شاہراہ پر این ایل سی اور ایف بی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پتھراؤ سے 6 پولیس اہلکار اور 5 مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

مظاہرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر لنڈی کوتل بازار بھی بند رہا تاہم بعد میں مظاہرین اور پولیس میں مذاکرات کے بعد مظاہرین احتجاجی کیمپ میں واپس چلے گئے۔

دوسری جانب احتجاج کے دوران گرفتار 35 افراد کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات قابو کرنے کیلئے جمرود اور باڑہ سے بھی پولیس طلب کرکے شاہراہ کے مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی ہے جبکہ پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا۔

مظاہرین کے مطالبات کیا ہیں؟

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو تحریری شکل نہیں دی جارہی، این ایل سی اور ایف بی آر تحریری معاہدے کیلئے تیار نہیں، جس کے خلاف عوام نے شہید موڑ پر دھرنا شروع کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوشل میڈیا پر فرینڈ شپ اور پھر اگلے ہی لمحے محبت میں پاگل ہونے کا دعویٰ کیا ایسے لوگوں پر اعتبار کرنا چاہیے؟ برطانوی خاتون نے معمہ حل کردیا

سوشل میڈیا پر فرینڈ شپ اور پھر اگلے ہی لمحے محبت میں پاگل ہونے کا دعویٰ کیا ایسے لوگوں پر اعتبار کرنا چاہیے؟ برطانوی خاتون نے معمہ حل کردیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2ارب 21کروڑ شیئرز کا ریکارڈ کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2ارب 21کروڑ شیئرز کا ریکارڈ کاروبار