in

وزیر خارجہ کی پاکستان میں امریکی فوجی اڈوں سےمتعلق وضاحت

وزیر خارجہ کی پاکستان میں امریکی فوجی اڈوں سےمتعلق وضاحت

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا کہ امریکا کو فوجی اڈہ دینے سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں کیوں کہ ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پاکستان میں فوجی اڈوں کی گنجائش نہیں ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ یہ کسی کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے مگر ہماری پالیسی ہے کہ یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔
امریکا کے ساتھ پرانے معاہدے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ 20 سال پہلے کا معاہدہ ہے جس سے متعلق آج وہ لوگ بات کررہے ہیں جو پانچ پانچ سال اقتدار میں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے متعلق حقائق ایسے لوگوں سے پوشیدہ نہں ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام ہم پر اعتماد کرے موجودہ حکومت وہ فیصلے کرے گی جس میں پاکستان کا مفاد ہوگا۔
شیخ رشید احمد کے افغانستان سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بیان فارن پالیسی سے متعلق ہے اور اس پر وزارت خارجہ سے ہی بات ہونی چاہیے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ صدر اقوام متحدہ سے آج ملاقات ہوئی اور فلسطین کے معاملے پر تاریخی کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر اقوام متحدہ نے ایک ہنگامی اجلاس منقعد کرکے مسئلہ فلسطین پر مسلمانوں کے جذبات کو مدنظر رکھا جس سے جنگ بندی میں کامیابی ملی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کےلیے کوششیں کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری دونوں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کررہے ہیں اور دونوں مسائل میں مماثلث پائی جاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا کرونا ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائینگے؟

کیا کرونا ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائینگے؟

فی کس آمدنی میں اضافہ ہورہاہے،خسرو بختیار

فی کس آمدنی میں اضافہ ہورہاہے،خسرو بختیار