in

لیاقت آباد بلڈنگ حادثہ، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

لیاقت آباد بلڈنگ حادثہ، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

لیاقت آباد نمبر 9 میں گزشتہ رات اے سی کمپریسر پھٹنے اور بالکونی کا ایک حصہ گرنے کے واقعے میں زخمی ہونیوالے مزید 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر نو میں گھر کی چھت اور چھجہ کرنے کے واقعے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک تھی، اسپتال میں دوران علاج دونون بچے دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ زین ولد فرحان اور 6 سالہ زینب دختر عمران شامل ہیں، واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

گزشتہ رات 5 منزلہ عمارت میں پیش آنیوالے واقعے میں آصف وسیم اور 6 سالہ عبدالہادی جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق عمارت میں 5 بھائی اور ان کی فیملی مقیم تھی، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکا ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں ہوا تھا، اے سی کی وائرنگ کمزور ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا، جس کی وجہ سے پانچویں منزل کی چھت اور چھجہ گرگیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فی کس آمدنی میں اضافہ ہورہاہے،خسرو بختیار

فی کس آمدنی میں اضافہ ہورہاہے،خسرو بختیار

شہباز شریف او ر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج ہوگی

شہباز شریف او ر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج ہوگی