in

سیالکوٹ: ری فلنگ کے دوران سلنڈردھماکا، ایک شخص جاں بحق

سیالکوٹ: ری فلنگ کے دوران سلنڈردھماکا، ایک شخص جاں بحق

دکان میں آگ لگنے سے کئی سلنڈر پھٹ گئے

سیالکوٹ میں گیس سلنڈر کی دکان میں ری فلنگ کے دوران دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فائر فائٹرز نے 40 منٹ تک کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں گیس سلنڈر کی دکان میں ری فلنگ کے دوران سلنڈر میں دھماکا ہوگیا، جس کے بعد دکان میں آگ لگ گئی اور پھر متعدد سلنڈروں کے پھٹنے کی بھی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے 5 فائر ٹینڈرز کی مدد سے تقریباً 40 منٹ کے آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک اور خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا

ایک اور خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا

رولز رائس کی پونے4 ارب روپے کی کار

رولز رائس کی پونے4 ارب روپے کی کار