in

وزیراعظم سندھ میں مداخلت نہیں کرناچاہتے، شیخ رشید

وزیراعظم سندھ میں مداخلت نہیں کرناچاہتے، شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں کسی ملک کو کوئی فوجی اڈا فراہم نہیں کیاجائے گا۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نہ ہی سندھ کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی کوئی گورنر راج آرہا ہے تاہم سندھ میں ڈاکوراج ختم کرنے جارہے ہیں۔

سندھ میں ڈاکوؤں کیخلاف دہشتگردی کے کیسز درج کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی کام کرنے کو تیار ہے تاہم سندھ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ رینجرز کو جہاں چاہےاستعمال کرے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافی پر ہونے پروالے تشدد کی تحقیقات کریںگے جبکہ لاپتہ شہریوں کی بازیابی کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور صوبے کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلوں پرراج کرنے والی رانی کی 28ویں برسی

دلوں پرراج کرنے والی رانی کی 28ویں برسی

شرح سود 7 فیصد برقرار رکھے جانے کا امکان

شرح سود 7 فیصد برقرار رکھے جانے کا امکان