in

افغانستان کا امن، پاکستان اور علاقائی ترقی سے مشروط ہے،وولکن بوزکر

افغانستان کا امن، پاکستان اور علاقائی ترقی سے مشروط ہے،وولکن بوزکر

جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی بھی ضروری ہے۔ پاکستان نے امداد نہ ہونے کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی کا بوجھ اٹھایا۔ افغانستان میں امن، پاکستان اور علاقائی ترقی کیلئے لازم ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی بحالی بھی ضروری ہے۔ پاکستان نے کئی ملین افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔ امداد نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا۔ پاکستانیوں نے مصیبت کی گھڑی میں افغان مہاجرین کو پناہ دی۔ پاکستان اور افغانستان کو جدا نہیں کیا جاسکتا۔ افغانستان میں امن، پاکستان اور علاقائی ترقی کیلئے لازم ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورت حال پر اجلاس بلایا۔ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے کئی فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔ شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مضبوط مؤقف اپنایا۔ اس وقت مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیلی قبضے کو ختم کیا جاسکے۔ مشرق وسطیٰ میں امن تک جنرل اسمبلی چین سے نہیں بیٹھے گی۔

صدر جنرل اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ فریقین پر زور دیا زمینی حقائق کو تبدیل نہ کیا جائے۔ متنازعہ علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے۔ جموں و کشمیر کی صورت حال کا بخوبی علم، دونوں ممالک تنازع کشمیر کا حل نکالیں۔ جموں و کشمیر کی صورت حال کا بخوبی علم ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں ہے۔ دونوں ممالک کیلئے ضروری ہے کہ تنازعے کا حل تلاش کریں۔

عالمی وبا پر وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ کرونا نے دنیا میں بڑے مسائل کو جنم دیا۔ ان مسائل کا حل مشترکہ لائحہ عمل سے ہی ممکن ہے۔ کرونا ویکسین امیر اور غریب ممالک کی یکساں ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان کے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں۔ پاکستان کرونا میں کمی لانے، لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے مؤثر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے قدرتی حل کیلئے کردار ادا کیا۔ عمران خان نے رقوم کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام پر زور دی۔

واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر گزشتہ روز بدھ کو تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر اعلیٰ قیادت سے بھی ان کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ قبل ازیں اسلام آباد آمد پر سینیر حکام نے صدر جنرل اسمبلی وولکان بوزکیر کا استقبال خیرمقدم کیا۔ وہ گزشتہ سال بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

ارطغرل غازی کے کردار بامسی بے کا انتقال مداح غم میں مبتلا ہوگئے 

ارطغرل غازی کے کردار بامسی بے کا انتقال مداح غم میں مبتلا ہوگئے