in

لاہور:قسط کے800روپے کاجھگڑا خاتون کی جان لے گیا

لاہور:قسط کے800روپے کاجھگڑا خاتون کی جان لے گیا

شوہر، دیور زخمی ہوگئے

لاہور میں الیکٹرانکس دکان کے ملازمين نے موبائل فون کی قسط کے 800 روپے ادا نہ کرسکنے پر ایک گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ان کے شوہر اور دیور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کی حدود میں جان سے جانی والی خاتون ربیعہ کے دیور نے موبائل کی 28 سو روپے کی ماہانہ قسط کے بجائے 2 ہزار ادا کیے جس کے باعث بقایا رقم نہ دینے پر الیکٹرانکس دکان کے 2 ملازمین طیش میں آگئے اور انہوں نے مذکورہ گھر آکر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر30 سالہ ربیعہ چل بسیں جبکہ ان کا دیور اور شوہر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس واقعےمیں ملوث ایک ملزم وقار کو گرفتارکرلیا جبکہ دوسرا ملزم مفرور ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی کیلئے عمر کا قانونی تعین کرنا خلاف شریعت ہے ،مفتی زبیر

شادی کیلئے عمر کا قانونی تعین کرنا خلاف شریعت ہے ،مفتی زبیر

شوکاز میں نے پھاڑا، نواز یا مریم کو جوابدہ نہیں،بلاول

شوکاز میں نے پھاڑا، نواز یا مریم کو جوابدہ نہیں،بلاول