in

شوکاز میں نے پھاڑا، نواز یا مریم کو جوابدہ نہیں،بلاول

شوکاز میں نے پھاڑا، نواز یا مریم کو جوابدہ نہیں،بلاول

اصولی مؤقف نہیں بدلتے، چیئرمین پیپلزپارٹی

بلاول بھٹو زرداری نے مريم نواز کا مطالبہ مسترد کرديا۔ کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا شوکاز نوٹس میں نے پھاڑا، کسی نواز یا مریم کو جوابدہ نہیں۔

بدين ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سوال کا اختیار نہیں تو جواب کیسا؟، انہوں نے مریم نواز شریف کا مطالبہ مسترد کردیا، بولے کہ فضل الرحمان کی عزت کرتے ہيں ليکن اصولی مؤقف نہيں بدلتے، ہم عزت کے ساتھ سیاست کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا شوکاز ميں نے پھاڑا، کسی نواز يا مريم کو جوابدہ نہيں، ہم پیپلزپارٹی کے جیالوں کو جوابدہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری بولے کہ شہباز شريف اپوزيشن ليڈر اور ن ليگ کے صدر ہيں، ان کے بيانيے کو ہی ن ليگ کی پالیسی سمجھيں گے، پی ڈی ایم ہو يا نہ ہو ساری اپوزيشن پی پی پی کے مؤقف پر آچکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور:قسط کے800روپے کاجھگڑا خاتون کی جان لے گیا

لاہور:قسط کے800روپے کاجھگڑا خاتون کی جان لے گیا

مسلم لیگ ن بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عثمان ڈار

مسلم لیگ ن بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عثمان ڈار