in

کراچی کی حالت نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی کی حالت نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، مصطفیٰ کمال

سندھ پرپیپلزپارٹی کی تعصب زدہ حکومت مسلط ہے،سابق ناظم کراچی

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ پر پیپلزپارٹی کی تعصب زدہ حکومت مسلط ہے، کراچی کی حالت نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

پی ایس پی سربراہ اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہا تھا کہ صوبے پر پی پی پی کی تعصب زدہ حکومت مسلط ہے، کراچی میں لگائے گئے افسر شہر کو مفتوحہ علاقہ سمجھتے ہیں، افسروں نے کرونا کو کمائی کا موقع سمجھ لیا ہے، شہریوں سے روزانہ کروڑوں روپے رشوت لی جارہی ہے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی پر الزام لگایا کہ سندھ میں رائج ظالمانہ کوٹہ سسٹم پر بھی عمل نہیں ہورہا، جعلی ڈومیسائل بناکر 40 فیصد شہریوں کو کوٹے سے محروم کیا جارہا ہے، اداروں سے کہتا ہوں کراچی کی حالت نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسلم لیگ ن بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عثمان ڈار

مسلم لیگ ن بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عثمان ڈار

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو گولڈن ویزا مل گیا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو گولڈن ویزا مل گیا