in

جہانگیر ترین کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے نذیرچوہان کا انکشاف

جہانگیر ترین کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے نذیرچوہان کا انکشاف

تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے نذیرچوہان کا کہنا ہے کہ منگل کو اسلام آباد میں علی ظفر، شہزاداکبر اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں ان کے خلاف کچھ برآمد نہیں ہوا۔
سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ اس میٹنگ میں علی ظفر نے جہانگیر ترین سے کہا کہ آپ کی رپورٹ میں سے کچھ بھی نہیں نکلا۔
نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے اجلاس میں کہا کہ وہ تو پہلے ہی وزیراعظم سے کہہ چکے تھے کہ اس کیس سے ان جان چھڑائی جائے کیوں کہ اس میں کچھ بھی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمیں خود جہانگیرترین نے بتائی کہ ہم سرخرو ہوگئے اور علی ظفر نے خود انہیں مبارکباد دی۔
نذیر چوہان نے کہا کہ جب ہم وزیراعظم سے ملاقات کرنے گئے تھے تو ہم نے یہ درخواست کی تھی کہ جہانگیرترین کو انصاف دیا جائے، ہم نے یہ نہیں کہا کہ جہانگیرترین کے مقدمات حتم کیے جائیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے ابھی تک ایسی کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک انٹرنل انکوائری کے لیے علی ظفر سے کہا کہ آپ ان کی شکایت چیک کر لیں کہ وہ درست ہے یا نہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی ظفر کا کام صرف جہانگیرترین کے تحفظات چیک کرنا تھا باقی جو کارروائی اداروں میں ہورہی ہے اس کا فیصلہ عدالت کرے گی جس پر علی ظفر کی رپورٹ اثرانداز نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے احتساب کے نام پر ووٹ دیا ہے اور ہم آج بھی اپنے اس موقف پر کاربند ہیں کہ کسی کو کلین چٹ نہیں دیں گے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہمیں تو روز اول سے اپوزیشن والے بلیک میل کررہے ہیں لیکن ہم اپنے صولی مؤقف پر قائم ہیں کیوں کہ بلیک میل ہونا عمران خان کے ڈکشنری میں نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو گولڈن ویزا مل گیا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو گولڈن ویزا مل گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان پہنچ گئے