in

وفاق نے ڈیفنس۔کلفٹن کراچی کیلئے 60ملین کی خصوصی گرانٹ جاری کردی

وفاق نے ڈیفنس۔کلفٹن کراچی کیلئے 60ملین کی خصوصی گرانٹ جاری کردی

وفاق نے گزشتہ سال اربن فلڈنگ سے متاثر ہونیوالے کراچی کے علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن کیلئے 6 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ڈیفنس اور کلفٹن سے منتخب ایم این اے آفتاب حسین صدیقی اور ایم پی اے شہزاد قریشی کی طرف سے وزارت برائے سمندری امور حکومت پاکستان نے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے رہائشیوں کیلئے ایک خط جاری کیا ہے۔

خط میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈی ایچ اے اور سی بی سی (کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ) بالخصوص خیابان بخاری اور ارد گرد کے علاقوں کیلئے 4 آر او پلانٹس کی تنصیب کیلئے 60 ملین (6 کروڑ) روپے جاری کئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے علاقوں میں گزشتہ سال ارب فلڈ کی صورتحال سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں نے 4 آر او پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے رہائشیوں کو 50 ہزار گیلن پانی مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام کیبلز کو زیرزمین منتقل کرنے کیلئے کام کیا اور مئی 2021ء تک کام مکمل کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم کام ابھی جاری ہے اور اسے مکمل ہونے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ 5 لاکھ روپے کی رقم پہلے ہی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں خرچ کی جاچکی ہے اور ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے مجموعی طور پر 130 ملین (13 کروڑ) روپے کی رقم مختص کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مختص بجٹ اور اس کے اخراجات کی تفصیلات شیئر کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب وفاقی حکومت نے ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے علاقوں کیلئے وزیراعظم کی حمایت سے خصوصی بجٹ بھیجا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سنجے دت کو دبئی میں بڑی خوشخبری مل گئی

سنجے دت کو دبئی میں بڑی خوشخبری مل گئی

شادی کیلئے عمر کا قانونی تعین کرنا خلاف شریعت ہے ،مفتی زبیر

شادی کیلئے عمر کا قانونی تعین کرنا خلاف شریعت ہے ،مفتی زبیر