in

وزیراعلیٰ پنجاب کالیہ میں13ارب 80کروڑ کےخصوصی پیکج کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کالیہ میں13ارب 80کروڑ کےخصوصی پیکج کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لیہ کےلیے 13 ارب 80 کروڑ روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے آج یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا آغاز لیہ سے کردیا ہے۔

فلاحی ریاست کے ویژن کے تحت پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 48لاکھ خاندان اور ایک کروڑ 15لاکھ سے زائد افراد یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کرسکیں گے جبکہ دونوں ڈویژن کے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ لے کر مخصوص اسپتالوں میں جاکر علاج معالجے کی بہتر سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پروگرام کے تحت ہر خاندان سالانہ سوا 7لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکے گا اور اس کے ساتھ مریض کو آمد ورفت کےلیے کرایہ اور 5دن کےلیے ادویات بھی دی جائیںگی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام پنجاب ایسا پراجیکٹ ہے جس کی مثال جنوبی ایشیا تو کیا شایدبیشتر ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہ ملے۔جہاں ہر شہری کو مفت علاج معالجے کیلئے ایسی منفرد سہولت حاصل ہوگی۔

لیہ کا اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال 5 ارب 73 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ لیہ میں آج 69کروڑ 40لاکھ روپے کے 2ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیاگیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران عباس سے طلاق کے بعد اُشنا کی نئی ویڈیو

عمران عباس سے طلاق کے بعد اُشنا کی نئی ویڈیو

فی تولہ سونا 2850 روپے مہنگا پاکستانیوں کی چیخیں نکل گئیں

فی تولہ سونا 2850 روپے مہنگا پاکستانیوں کی چیخیں نکل گئیں